24 جون، 2022، 5:28 PM

افغانستان زلزلے میں جانی نقصان پر ایرانی صدر کا اظہار افسوس

افغانستان زلزلے میں جانی نقصان پر ایرانی صدر کا اظہار افسوس

ایرانی صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے زلزلے کے باعث افغانستان میں جانی اور مالی ضیاع پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دکھ کی اس گھڑی میں افغان معزز بہن بھائیوں کے ساتھ شریک ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز جمعہ اپنے ایک پیغام میں افغانستان میں زلزلے کے باعث متعدد افغان شہریوں کے سانحۂ ارتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

صدر رئیسی نے مزید کہاکہ ایرانی عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان معزز بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور اس عظیم مصیبت میں ہم ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے قدرتی آفت میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

یاد رہے  ایرانی صدر نے گزشتہ رات ہلال احمر کو فوری طور پر افغانستان کے زلزلہ زدگان کے لئے امداد فراہم کا حکم دیا تھا اور اس وقت ہلال احمر کی ٹیم افغانستان میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔

News ID 1911336

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha